ابنا: صدراحمدی نژاد نے آج تہران میں شعبۂ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبہ کےحفظ قرآن کی قومی تحریک کےمنصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کے دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران ثقافت، افکار، اوراپنی منطق سے ماضی کی مانند دباؤ کو ناکام بنا دے گی۔اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا کہ آج حکومت امریکہ پوری گستاخی سے پانچ ہزار ایٹم بم رکھنے کے باوجود ایران پر ایٹم بم بنانے کا الزام لگا رہی ہے۔ایران کے صدر نے دنیا کےموجودہ مسائل کی جڑ علاقے اور دنیا کےملکوں میں امریکہ کی مداخلت کو قرار دیتے ہوۓ کہا کہ امریکہ اور اس کےاتحادی دوسری قوموں کےذخائر لوٹنے اور اس کی تباہی سے اپنی دولت اور پیشرفت کا پروگرام بنائے ہوئے ہیں۔صدر احمدی نژاد نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیاآمانو کے فرائض و اختیارات کے بارے میں کہا کہ افسوس کہ وہ ایجنسی کے قوانین پامال کرکے صرف امریکہ کی بات دہرا رہےہيں ۔صدر احمدی نژاد نے امریکہ اور دوسرے ملکوں میں ایٹم بم بنانے کے لئے ایٹمی پلانٹ کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حالت میں ایٹمی ایجنسی ایران کے بارے میں غیرحقیقی رپورٹ تیار کر رہی ہے جبکہ اس نے امریکہ اور بعض دوسرے ملکوں کے بارے میں کہ جنہوں نے دنیا کو اپنے ایٹم بموں سے خطرے میں ڈال رکھا ہے، ایک بھی رپورٹ پیش نہيں کی ہے۔...........
/169